حیدرآباد۔17۔اپریل(اعتماد نیوز)میٹرو ریل کے تعمیری کاموں کے دوران آج ملک
پیٹ کے نلگنڈہ کراس روڈ کے قریب ایک لاری گڑھے میں گرجانے کے سبب وہاں
موجود دو مزدور ہلاک ہوگئے۔ جنکا تعلق جھارکھنڈ سے بتایا گیا اور انکی بابو
لعل یادو اور ممتاز افسر کی حیثیت سے نشاندہی کرلی گئی۔سمنٹ
کے اشیا کی
سربراہی کرنے والی لاری توازن کھوکر گڑھے میں گرجانے کے سبب گڑھے میں کام
کرنے والے دو مزدور افراد ہلاک ہوگئے۔ چنانچہ اس حادثہ کے بعد اطراف ٹریفک
مسائل پیدا ہوئے۔چنانچہ ٹریفک پولیس نے چادر گھاٹ سے دلسکھ نگر جانے والی
گاڑیوں کا رخ چنچل گوڑہ سہ دبیر پورہ کی طرف موڑ دیا۔